بلوچوں کو ‘پسمانده’ اور ‘ناخوانده’ رکهنے والے عظيم ترقی پسند قوم پرست رہنما: نواب خيربخش مری

خيربخش کی اپنی ايک فلاسفی تهی. ان کی اپنی ايک سياسی ڈکشنری تهی جس ميں ” ڈيولپمنٹ “کا مطلب تها “ری کالونائزيشن، استحصال، استعماريت

تحریر: خان زمان کاکڑ

27 July 2014:وقتِ اشاعت

نواب خیر بخش مری،،بلوچ ایشو آزادی کا ہے خیرات میں حصہ داری نہیں ۔ عامر حسینی

نواب خیر بخش مری نے کہا تھا کہ “پنجاب سے جو بھی آتا ہے وہ حصہ دینے کی بات کرتا ہے گویا ہم کوئی خیرات ان سے مانگ رہے ہیں اور وہ یہ بات تسلیم نہیں کرتا کہ بلوچ قوم کا علاقہ ان کی کالونی اور اس کے وسائل پر وہ قابض ہیں اور ان کو یہ قبضہ چھوڑنا ہوگا،بلوچ دھی(خیراتی روٹی)لینے والے نہیں ہیں”۔